Blog

سولر انرجی سسٹم میں انورٹر کا کام

سولر انرجی سسٹم میں انورٹر کا کام
سورج قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو دن میں کئی گھنٹے چمکتا ہے اس کی روشنی سے بننے والی بجلی کی مانگ میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے سورج کی روشنی  سے بننے والی بجلی پورے گھر کو مہیا کی جا سکتی ہے یہ ہمارے ماحول کو آلودہ نہیں کرتی۔ سورج سے ہمیں جو بجلی حاصل ہوتی ہے وہ ڈائریکٹ کرنٹ کی صورت میں ہوتی ہے جس کو گھروں اور دکانوں وغیرہ میں استعمال کرنے کے لیے آلٹرنیٹنگ کرنٹ میں تبدیل کرنا پڑتا ہے یہ کام انورٹر سرانجام دیتا ہے۔ انورٹر کے ذریعے ڈائریکٹ کرنٹ کو آلٹرنیٹنگ کرنٹ میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ سولر پینلز سورج کی روشنی کو جذب کرتے ہیں اور اس سے ڈائریکٹ کرنٹ پیدا کرتے ہیں ۔ انورٹر ڈائریکٹ کرنٹ کو آلٹرنیٹنگ کرنٹ میں تبدیل کرنے کے علاوہ سولر انرجی سسٹم کی کارکردگی کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرتا ہے سولر انورٹر پورے سسٹم کا ایک اہم حصہ ہے
 ڈائریکٹ کرنٹ کو آلٹرنیٹنگ کرنٹ میں تبدیل کرنا
انورٹر کا بنیادی کام سولر پینل سے پیدا ہونے والی ڈائریکٹ کرنٹ کو آلٹرنیٹنگ کرنٹ میں تبدیل کرنا ہے جو گھروں اور کاروباری اداروں میں استعمال ہوتی ہے اور ہائبرڈ یا گرڈ ٹائڈ انورٹرز زائد بجلی کو نیٹ میٹرنگ کے ذریعے گرڈ میں منتقل کرنے کا کام بھی کرتے ہیں
 بجلی کی پیداوار کے متعلق رپورٹ
 آپ سولر انورٹر سے یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ سولر پینل سے کتنی بجلی بن رہی ہے۔ انورٹر کے ذریعے سولر انرجی سسٹم میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔  
 محفوظ نظام کو یقینی بنانا
انورٹرز مختلف حصوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں کچھ حفاظتی خصوصیات موجود ہوتی ہیں اگر بجلی کے نظام میں کوئی مسلئہ درپیش ہو تو فوٹو وولٹک سسٹم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ خود بہ خود بند ہو جاتا ہے