پاکستان میں 8 کلو واٹ سولر سسٹم کی پرائس
پاکستان میں 8 کلو واٹ سولر سسٹم کی پرائس
اس آرٹیکل میں ہم آٹھ کلو واٹ سولر سسٹم کی خصوصیات کو تفصیل سے بیان کریں گے
آٹھ کلو واٹ سولر سسٹم ان گھروں کے لیے کافی ہوتا ہے جو ماہانہ بجلی کے آٹھ سو کلو واٹ ہاور تک یونٹس استعمال کرتے ہیں
نیچے آٹھ کلو واٹ سسٹم کے بارے ميں کسٹمرز کی طرف سے عام طور پر پوچھے گئے سوالات اور ان کے جوابات دیئے گئے ہیں
آٹھ کلو واٹ اور آٹھ کے وی اے سولر سسٹم میں کیا فرق ہے؟
آٹھ کلو واٹ سولر سسٹم اور آٹھ کے وی اے سولر سسٹم میں بنیادی فرق یہ ہے کہ آٹھ کلو واٹ سسٹم میں آٹھ ہزار واٹ ہوتے ہیں اور آٹھ کےوی اے میں چھ ہزار چار سو واٹ ہوتے ہیں۔ نتیجتاً آٹھ کےوی اے میں سولر پینلز کی تعداد بھی آٹھ کلو واٹ سسٹم سے کم ہو گی۔ سولر انورٹر بھی کم کپیسٹی کا ہو گا اور آٹھ کےوی اے کے سولر سسٹم پر آٹھ کلو واٹ کے مقابلے میں لوڈ بھی کم چلے گا۔
مختلف سولر کمپنیوں کی پرائسز کا موازنہ کرتے وقت کلو واٹ اور کے وی اے کا فرق ذہن میں رکھیں۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ سولر کمپنی سے سولر سسٹم کی پرائس کلو واٹ کے مطابق لیں اور کے وی اے میں سولر سسٹم کی پرائس نہ لیں۔
آٹھ کلو واٹ سسٹم میں کتنے واٹ ہوتے ہیں؟
آٹھ کلو واٹ سسٹم میں 8000 واٹ ہوں گے۔ لیکن جیسا کہ فی الحال ہم آٹھ کلو واٹ سولر سسٹم میں 540 واٹ کے 15 سولر پینلز استعمال کر رہے ہیں، جو کہ مجموعی طور پر 8,100 (540×15) واٹ بنتے ہیں، لہذا آپ کو ہمارے آٹھ کلو واٹ سسٹم کے ساتھ 8,000 واٹ سے 100 واٹ زائد ملتے ہیں۔
ہم آٹھ کلو واٹ سسٹم پر کتنا لوڈ چلا سکتے ہیں؟
سولر سسٹم میں ایفیشینسی لاسز کو مدنظر رکھتے ہوئے جو کہ 20 فیصد تک ہو سکتے آپ 8 کلو واٹ کے سولر سسٹم پر مجموعی طور پر 8,000 سے کم واٹ کا ہی لوڈ چلا سکیں گے۔
آپ آٹھ کلو واٹ سولر سسٹم پر دن کے وقت لوڈ مینجمنٹ کے ساتھ چھ پنکھے ، دس ایل ای ڈی لائٹس ، ایک ریفریجریٹر ، ایک واٹر پمپ اور ایک استری ،ایک واٹر کولر اور تین 1.5 ٹن کے اے سی چلا سکتے ہیں۔ لیکن ایک وقت میں آپ یہ سارا لوڈ نہیں چلا سکتے۔
آٹھ کلو واٹ سولر سسٹم دن میں اور مہینے میں بجلی کے کتنے یونٹ بناتا ہے؟
ایک کلو واٹ سولر سسٹم دن میں بجلی کے چار یونٹ (4 کلو واٹ ہاور) بناتا ہے تو اس طرح آٹھ کلو واٹ سسٹم ایک دن میں بتیس کلو واٹ ہاور اور مہینے میں تقریباً 960 یونٹ بنائے گا۔ موسمی اثرات اور سولر سسٹم پاور لاسز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں آٹھ کلو واٹ سولر سسٹم مہینے میں اوسطا کم از کم آٹھ سو یونٹ بنائے گا۔
آٹھ کلو واٹ سولر سسٹم کے لیے کتنی جگہ درکار ہو گی؟
انویریکس کے 540 واٹ کے سولر پینل کی لمبائی 7.4 فٹ اور چوڑائی 3.72 فٹ ہے ۔ پینل کی صفائی کے لئے جگہ کو مدنظر رکھتے ہوئے آٹھ کلو واٹ سولر سسٹم انسٹال کرنے کے لیے تقریباً 672 سکوائر فٹ کی چھت کافی ہوتی ہے اگر ہم سکوائر میٹر کی بات کریں تو چھ کلو واٹ سولر سسٹم انسٹال کرنے کے لیے62 سکوائر میٹر کا رقبہ کافی ہو گا۔
ہم آٹھ کلو واٹ سولر سسٹم میں کونسی کمپنی کے پینل استعمال کرتے ہیں؟
ہم اچھی کوالٹی کے سولر پینلز استعمال کرتے ہیں اور بہترین ساکھ کی حامل سولر کمپنیوں کے ہی پینل استعمال کرتے ہیں۔ جیسا کہ لونگی سولر پینل، ٹرینا سولر پینل، جنکو سولر پینل، جے اے سولر پینل، انویریکس سولر پینل وغیرہ وغیرہ۔
ہم آٹھ کلو واٹ سولر سسٹم میں کس کمپنی کا انورٹر استعمال کرتے ہیں؟
ہم آٹھ کلو واٹ سسٹم میں گرو واٹ سولر انورٹر، ہواوے سولر انورٹر، انویریکس سولر انورٹر، سولر میکس سولر انورٹر، چنٹ سولر انورٹر، کراءون مائیکرو سولر انورٹر، یا ٹیسلا سولر انورٹر کا استعمال کرتے ہیں۔
آٹھ کلو واٹ سسٹم میں کتنی سولر بیٹریاں شامل ہیں؟
آٹھ کلو واٹ سولر سسٹم میں 150 ایمپیئر ہاور کی چار ٹال ٹیوبلر لیڈ ایسڈ بیٹریاں شامل ہوں گی۔ ہم فونکس سولر بیٹری، اوساکا سولر بیڑی یا ہنڈائی سولر بیٹری کا استعمال کرتے ہیں۔
آٹھ کلو واٹ سسٹم میں کیا کیا شامل ہو گا؟
آٹھ کلو واٹ ہائبرڈ سولر سسٹم میں 540 واٹ کے 15 سولر پینل، ایک 9 کلو واٹ کا سولر انورٹر، ایک سو پچاس ایمپیئر ہاور کی چار سولر بیٹریاں، سولر مونٹنگ سٹرکچر، اے سے اور ڈسی تاریں اور مکمل سولر انسٹالیشن شامل ہو گی۔
آٹھ کلو واٹ ہائبرڈ سولر سسٹم کی قیمت کیا ہے؟
آٹھ کلو واٹ ہائبرڈ سولر سسٹم کی بیٹری کے ساتھ قیمت 1,707,000 روپے ہے۔
آٹھ کلو واٹ آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمت 1,252,000 روپے ہے جس میں بیٹری شامل نہیں ہو گی
آپ نیٹ میٹرنگ بھی فراہم کرتے ہیں؟
جی ہاں، ہم آٹھ کلو واٹ سولر سسٹم پر نیٹ میٹرنگ فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ سولر پینلز سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی گرڈ (واپڈا، کے ایس ای وغیرہ) کو فروخت کرنے کا فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اپنا بجلی کا بل صفر کرنا جانا چاہتے ہیں تو آپ کو نیٹ میٹرنگ کروانی چاہیے۔
نیٹ میٹرنگ کے لیے 200,000 روپے اضافی چارجز ہوں گے۔ (اس میں واپڈا میٹر، ڈیمانڈ نوٹس شامل نہیں ہے)
ہمارے دفاتر کی لوکیش اور ہماری پروڈکٹس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے رابطہ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔۔