Solar_Plan

پاکستان میں 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی پرائس

پاکستان میں 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی پرائس

اس آرٹیکل میں ہم پانچ کلو واٹ سولر سسٹم کی خصوصیات کو تفصیل سے بیان کریں گے

پانچ کلو واٹ سولر سسٹم  ان  گھروں کے لیے کافی ہوتا ہے جو ماہانہ بجلی کے چھ سو تک یونٹس استعمال کرتے ہیں

نیچے پانچ کلو واٹ سسٹم کے بارے ميں کسٹمرز کی طرف سے عام طور پر پوچھے گئے سوالات اور ان کے جوابات دیئے گئے ہیں

پانچ کلو واٹ اور پانچ کے وی اے سولر سسٹم میں کیا فرق ہے؟

پانچ کلو واٹ سولر سسٹم اور پانچ کے وی اے سولر سسٹم میں بنیادی فرق یہ ہے کہ پانچ کلو واٹ سسٹم میں پانچ ہزار واٹ ہوتے ہیں اور پانچ کےوی اے میں چار ہزار واٹ ہوتے ہیں۔ نتیجتاً پانچ کےوی اے میں سولر پینلز کی تعداد بھی پانچ کلو واٹ سسٹم سے  کم ہو گی۔ سولر انورٹر بھی کم کپیسٹی کا ہو گا اور پانچ کےوی اے کے سولر سسٹم پر پانچ کلو واٹ کے مقابلے میں لوڈ بھی کم چلے گا۔

مختلف سولر کمپنیوں کی پرائسز کا موازنہ کرتے وقت کلو واٹ اور کے وی اے کا فرق ذہن میں رکھیں۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ سولر کمپنی سے سولر سسٹم کی پرائس کلو واٹ کے مطابق لیں اور کے وی اے میں سولر سسٹم کی پرائس نہ لیں۔

پانچ کلو واٹ سسٹم میں کتنے واٹ ہوتے ہیں؟

پانچ کلو واٹ سسٹم میں 5000 واٹ ہوں گے۔ لیکن جیسا کہ فی الحال ہم پانچ کلو واٹ سولر سسٹم میں 540 واٹ کے 10 سولر پینلز استعمال کر رہے ہیں، جو کہ مجموعی طور پر 5,400 (540×10) واٹ بنتے ہیں، لہذا آپ کو ہمارے پانچ کلو واٹ سسٹم کے ساتھ 5,000 واٹ سے 400 واٹ زائد ملتے ہیں۔

ہم پانچ کلو واٹ سسٹم پر کتنا لوڈ چلا سکتے ہیں؟

سولر سسٹم میں ایفیشینسی لاسز کو مدنظر رکھتے ہوئے جو کہ 20 فیصد تک ہو سکتے آپ 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم پر مجموعی طور پر 5,000 سے کم واٹ کا ہی لوڈ چلا سکیں گے۔

آپ پانچ کلو واٹ سولر سسٹم پر  دن کے وقت لوڈ مینجمنٹ کے ساتھ چار پنکھے ، دس ایل ای ڈی لائٹس ، ایک ریفریجریٹر ، ایک واٹر پمپ اور ایک استری ،ایک واٹر کولر اور دو 1.5 ٹن کے اے سی چلا سکتے ہیں۔ لیکن ایک وقت میں آپ یہ سارا لوڈ نہیں چلا سکتے ہیں۔

پانچ کلو واٹ  سولر سسٹم دن میں اور مہینے میں بجلی کے کتنے یونٹ بناتا ہے؟

ایک کلو واٹ سولر سسٹم دن میں بجلی کے چار یونٹ (4 کلو واٹ ہاور) بناتا ہے تو اس طرح پانچ کلو واٹ سسٹم  ایک دن میں بیس کلو واٹ ہاور اور مہینے میں  تقریباً 600 یونٹ بنائے گا۔ موسمی اثرات اور سولر سسٹم پاور لاسز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں پانچ کلو واٹ سولر سسٹم مہینے میں اوسطا کم از کم پانچ سو یونٹ بنائے گا۔

پانچ کلو واٹ سولر سسٹم کے لیے کتنی جگہ درکار ہو گی؟

انویریکس کے 540 واٹ کے سولر پینل کی لمبائی 7.4 فٹ اور چوڑائی 3.72 فٹ ہے ۔  پینل کی صفائی کے لئے جگہ کو مدنظر رکھتے ہوئے پانچ کلو واٹ سولر سسٹم  انسٹال کرنے کے لیے تقریباً 420 سکوائر فٹ کی چھت کافی ہوتی ہے اگر ہم سکوائر میٹر کی بات کریں تو پانچ کلو واٹ سولر سسٹم انسٹال کرنے کے لیے 39 سکوائر میٹر کا رقبہ کافی ہو گا۔                                             

ہم پانچ کلو واٹ سولر سسٹم میں کونسی کمپنی کے پینل استعمال کرتے ہیں؟

ہم اچھی کوالٹی کے سولر پینلز استعمال کرتے ہیں اور بہترین ساکھ کی حامل سولر کمپنیوں کے ہی پینل استعمال کرتے ہیں۔ جیسا کہ لونگی سولر پینل، ٹرینا سولر پینل، جنکو سولر پینل، جے اے سولر پینل، انویریکس سولر پینل وغیرہ وغیرہ۔

ہم پانچ کلو واٹ سولر سسٹم میں کس کمپنی کا انورٹر استعمال کرتے ہیں؟

ہم پانچ کلو واٹ سسٹم میں گرو واٹ سولر انورٹر، ہواوے سولر انورٹر، انویریکس سولر انورٹر، سولر میکس سولر انورٹر، یا ٹیسلا سولر انورٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

پانچ کلو واٹ سسٹم میں کتنی سولر بیٹریاں شامل ہیں؟

پانچ کلو واٹ سولر سسٹم میں 150 ایمپیئر ہاور کی چار ٹال ٹیوبلر لیڈ ایسڈ بیٹریاں شامل ہوں گی۔ ہم فونکس سولر بیٹری یا ہنڈائی سولر بیٹری کا استعمال کرتے ہیں۔

سولر پینل انسٹال کرنے کے لیے سب سے اچھی جگہ کون سی ہے؟  

سولر پینل ایسی جگہ پر ہونے چاہئیں جہاں سارا دن سورج کی شعاعوں کا رخ پینل پر ہو اور وہ بہتر جگہ آپکے گھر کی چھت ہے۔

سولر انورٹر کے لیے بہترین جگہ کون سی ہے؟    

سولر انورٹر کو ایسی جگہ پر رکھیں جہاں سورج کی شعاعیں سیدھی نہ پڑ رہی ہوں  نہ ہی نمی ہو لیکن ہوادار جگہ ہو۔ کوئی بھی ایسی چیز جس سے آگ لگنے کا خطرہ ہو اسے انورٹر سے دور رکھیں۔

 پانچ کلو واٹ سسٹم میں کیا کیا شامل ہو گا؟

پانچ کلو واٹ ہائبرڈ سولر سسٹم میں 540 واٹ کے 10 سولر پینل، ایک چھ کلو واٹ  کا سولر انورٹر، ایک سو پچاس ایمپیئر ہاور کی چار سولر بیٹریاں، سولر مونٹنگ سٹرکچر، اے سے اور  ڈسی تاریں اور مکمل سولر انسٹالیشن شامل ہو گی۔

 پانچ کلو واٹ ہائبرڈ سولر سسٹم کی قیمت کیا ہے؟

پانچ کلو واٹ ہائبرڈ سولر سسٹم کی بیٹری کے ساتھ قیمت 948,850 روپے ہے۔      

پانچ کلو واٹ آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمت 686,850 روپے ہے جس میں بیٹری شامل نہیں ہو گی

کیا پانچ کلو واٹ سولر سسٹم پر نیٹ میٹرنگ کرنی چاہیے؟

اگر آپ سولر سسٹم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور اپنا بجلی کا بل زیرو کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہماری نیٹ میٹرنگ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

نیٹ میٹرنگ کے لیے 200,000 روپے اضافی چارجز ہوں گے۔ (اس میں واپڈا میٹر، ڈیمانڈ نوٹس شامل نہیں ہے)


ہمارے دفاتر کی لوکیش اور ہماری پروڈکٹس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے رابطہ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

 واٹس ایپ / موبائل

+92 300 111 5773 / +92 326 790 9004

ٹیلیفون

 +92 52 357 1268

   ای میل

info@nksolarenergy.com