سولر انرجی سسٹم کن اجزاء پر مشتمل ھوتا ھے؟
سولر انرجی سسٹم کن اجزاء پر مشتمل ھوتا ھے؟ | پاکستان کے لیے عملی سولر رہنمائی
سولر انرجی سسٹم کن اجزاء پر مشتمل ھوتا ھے؟ مشکل تکنیکی نکات کو آسان زبان میں سمجھاتا ہے تاکہ صارفین بہتر فیصلے کر کے بجلی کے بل کم کر سکیں۔
- پاکستان مارکیٹ، ریٹس اور پالیسی اپ ڈیٹس پر عملی رہنمائی
- نیٹ میٹرنگ، payback period اور سائزنگ کے بنیادی اصول
- گھریلو اور کاروباری صارفین کے لیے طویل مدتی انرجی پلاننگ
اہم کی ورڈز: solar blog Pakistan, net metering guide, solar ROI, electricity bill saving strategy
اس گائیڈ کے بعد عملی عملدرآمد چاہیے؟ ہماری ٹیم آپ کے لیے قابلِ عمل سائٹ پلان بنا سکتی ہے۔
سولر انرجی سسٹم مندرجہ ذیل اجزاء کا مجموعہ ھوتا ھے۔
۔1.سولر پینلز
۔2.سولر انورٹرز
۔3.بیٹریز
۔4.سولر سٹينڈ / ماؤنٹنگ سٹرکچر
۔5.ڈی۔سی کیبلز
۔6.اے۔سی/ڈی۔سی بريکر ز

۔1. سولر پينلز
سولر پينلز وہ ڈیوائسز ہیں جو سورج کی شعاعوں کو جذب کرکے انہیں بجلی یا حرارت میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال ھوتی ہیں۔
سولر پینل دراصل فوٹو وولٹک سیلز/ خلیات کا مجموعہ ہے، جسے فوٹو وولٹک اثر کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ خلیات شمسی پینل کی سطح پر گرڈ نما پیٹرن میں ترتیب دیے جاتے ہیں۔
۔2. سولر انورٹر
کیونکہ ھمارے گھر کی تمام چيزيں اے۔سی کرنٹ پر چلتی ھيں۔ جبکہ سولر پينلز ڈی۔سی کرنٹ پيدا کرتے ھيں، تو اس ڈی۔سی کرنٹ کو اے۔سی کرنٹ ميں تبديل کرنے کے ليۓ جو ڈيوائيس استعمال ھوتی ھے اس کو انورٹر کہتے ھيں۔
سولر انورٹر کا بنیادی مقصد آپ کے سولر پینلز سے پیدا ہونے والی سولر انرجی کو ڈی۔سی کرنٹ سے اے۔سی کرنٹ ميں تبديل کرنا ھے۔
|
۔3. بيٹريز
بيٹری ایک ایسا آلہ ھے جو بعد میں استعمال کے لیے توانائی محفوظ رکھتا ہے. دن کے وقت ان بيٹريز کو فوٹو وولٹک سسٹم سے چارج کیا جاتا ہے۔ ذخیرہ شدہ بجلی غروب آفتاب کے بعد توانائی کی طلب میں اضافے کے دوران، یا بجلی کی بندش کے دوران استعمال ہوتی ہے۔
ياد رھے سولر انرجی سسٹم بيٹريز کے بغير بھی کام کر سکتا ھے،يعنی بيٹريز سولر انرجی سسٹم کا لازمی جزو نھيں ھيں ۔
۔4.سولر سٹينڈ / ماؤنٹنگ سٹرکچر
سولر پینل ماؤنٹنگ سٹرکچرز سے مراد وہ ڈھانچہ ھے جس میں سولر پینلز کو ایک جگہ پر فکس کیا جاتا ہے۔
سولر ماؤنٹنگ سٹرکچرز شمسی توانائی کے نظام کو موثر کام کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
اہم بات یہ ہے کہ یہ ماؤنٹنگ سٹرکچرز سورج کی زیادہ سے زیادہ توانائی کو استعمال میں لانے کے لیے سولر پينلز کو درست جھکاؤ کے زاویے پر رکھتے ہیں
۔5. ڈی۔سی کيبلز
۔ سولر ڈی۔سی کیبلز خصوصی طور پر فوٹو وولٹک پاور سسٹم کے لیے بنائی جاتی ہیں۔ ایک سولر کیبل سولر پینلز اور فوٹو وولٹک سسٹم کے برقی اجزاء کو آپس میں جوڑتی ہے۔ یہ کیبل ھر قسم کے موسمی حالات کو برداشت کرسکتی ہے. یہ کیبل ماحول دوست ہے۔ جو کہ اپنے استعمال میں اعلیٰ ترین معیار کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔
۔6. اے۔ سی/ڈی۔ سی بريکر
اے۔ سی/ڈی۔ سی بريکر آپ کے برقی آلات کو براہ راست ڈی. سی کرنٹ سے اوور لوڈنگ اور شارٹ سرکٹ سے محفوظ رکھتے ہیں ۔ یہ سولر انرجی سسٹم کے محفوظ استعمال کے لیے ایک ضروری چیز ہے