Solar_Plan

ایک اے سی فین لائٹ موبائل چارجنگ کے لیے پاکستان میں سولر سسٹم کی قیمت

ایک اے سی فین، ایک لائٹ اور ایک موبائل چارجنگ ڈیوائس کے لیے پاکستان میں سولر سسٹم کی قیمت

اپنے صارفین کے فیڈ بیک کی بنیاد پر ہم نے ایک اے سی پنکھا، ایک لائٹ اور موبائل چارجنگ ڈیوائس کے لئے ایک انتہائی سستا سولر سسٹم ڈیزائن کیا ہے۔

دو مختلف کمپنیوں کے سولر پینلز کی بنیاد پر یہ سسٹم دو مختلف قیمتوں میں دستیاب ہے۔

پہلا آپشن

اس آپشن میں سولر سسٹم کے مندرجہ ذیل اجزاء شامل ہیں

انویریکس کے 180 واٹ کے دو عدد سولر پینل

انورٹر 1000 واٹ

سولر چارج کنٹرولر

بیٹری ڈیوو لیڈ ایسڈ 38 ایمپیئر

سولر اسٹینڈ

چھ ایم ایم کی نو میٹر ڈی سی تار

دو عدد ایم سی فور کنیکٹر

دو عدد تھمبل

راول بولٹ آٹھ عدد

سولر سسٹم کی مکمل انسٹالیشن

اس سولر سسٹم کی قیمت 57,000 روپے ہے۔

دوسرا آپشن

دوسرے آپشن میں سولر پینل کے علاوہ تمام سولر اجزاء ایک جیسے رہیں گے۔ دوسرا آپشن ٹیکنو کنگ برانڈڈ سولر پینلز کے ساتھ ہے۔

ٹیکنو کنگ پینلز کے ساتھ ایک اے سی پنکھا ، ایک لائٹ اور ایک موبائل چارجنگ ڈیوائس کے لیے سولر سسٹم کی قیمت 51,000 روپے ہے۔