کیا سولر پینلز رات کو توانائی/بجلی پیدا کرتے ہیں؟
شمسی توانائی کا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ سورج ہروقت نہیں چمکتا۔ یہ شمسی توانائی کو وسیع پیمانے پراپنانے میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہے۔شمسی توانائی کے پلانٹس ابر آلود / بارش کے دنوں اوررات میں سورج کی توانائی تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے۔ نتیجے کے طور پرشمسی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی ان اوقات میں میسرنہیں ہوتی جیسا کہ رات کے وقت جب بجلی کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے۔ سولرپینلز کے فوٹو وولٹک سیلز کو بجلی پیدا کرنے کے لیے سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔
سورج سے حاصل ہونے والی توانائی کو رات کے وقت دو طرح سے استعال کر سکتے ہیں ۔سولرپینل سورج سے بجلی پیدا کرنے کے لیے دن بھرکام کرتا ہے۔ نیٹ میٹرنگ اور سولربیٹری اسٹوریج کے ذریعے آپ سورج غرروب ہونے کے بعدبھی شمسی توانائی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
مزید براں محققین نے ایک نیا سولر سیل تیار کیا ہے جورات کے وقت فی مربع میٹر 50 واٹ تک بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ دن کے دوران یہ ایک عام سولر پینل کی پیداوار کا تقریباً ایک چوتھائی ہوتا ہے۔یہ جدید پینلزایک روایتی سولر پینل کے برعکس کام کرتا ہے یہ سیل فوٹووولٹک سیل کے مقابلے میں تھرمو تابکاری کے زریعےاپنے گردونواح میں حرارت پھیلا کر توانائی پیدا کرتےہیں۔ یہ جدید سیل جسے اینٹی سولر سیل کا نام دیا گیا ہے اس تابکاری کو جمع کرتا ہے اوراسے بجلی میں تبدیل کرتا ہے
نیٹ میٹرنگ:
نیٹ میٹرنگ اس وقت کام کرتی ہے جب سولر پینل کوبرقی گرڈ سے جوڑا جاتا ہے۔جس سے سولر پینل سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی گرڈ میں چلی جاتی ہےاور یہ سیونگ اکاؤنٹ کی طرح کام کرتی ہے ۔ بدلےمیں الیکٹرک کمپنی آپ کواضافی یونٹس کے برابرمعاوضہ دیتی ہے یا آپ کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کرتی ہے۔ آپ ان انرجی کریڈٹس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ جب سولر پینلز رات کے وقت توانائی/بجلی پیدا نہیں کر رہےہوتے تو نیٹ میٹرنگ کے زریعےگرڈ کنکشن سے آپ کے گھر کی بجلی بحال رہتی ہے تاہم نیٹ میٹرینگ ہر جگہ دستیاب نہیں ہوتی۔
سولر بیٹری سٹوریج توانائی کی آزادی فراہم کرتا ہے:
بیٹری اسٹوریج ایک ایسا طریقہ ہے جس سے سولرپینل آپ کے گھر کو رات کے وقت بالواسطہ طور پر بجلی فراہم کر سکتا ہے۔ سولربیٹریاں دن کے وقت سورج کی روشنی کو ذخیرہ کرتی ہیں جس کو آپ رات کے وقت استعمال کر سکتے ہیں۔جب یوٹیلیٹی گرڈ میں تکنیکی خرابیوں اور قدرتی آفات کی وجہ سے سولر پینلزکام نہیں کررہےہوتے تو ہم بیٹری میں جمع شدہ بجلی کواستعمال کرسکتے ہیں۔ رات کے وقت بجلی کے بیک اپ کے لیے بہترین حل سولر بیٹری اسٹوریج ہے۔