Blogs

Blog

نیٹ میٹرنگ

 

نیٹ میٹرنگ ایک ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے سولر سسٹم سے بننے والی اضافی بجلی کو نیشنل گرڈ میں بھیجا جاتا ہے پھر اس اضافی بجلی کو نیشنل گرڈ سے یونٹس یا رقم کی صورت میں واپس لیا جا سکتا ہے جس سے بجلی کے بل میں کمی آتی ہے
مثال کے طور پر جب کسی کسٹمر کے سولر پاور سسٹم کی نیٹ میٹرنگ ہوئی ہوتی ہے تو دن کے وقت سولر سے استعمال سے زائد بننے والی بجلی کو نیشنل گرڈ میں بھیج دیا جاتا ہے اور پھر رات کے وقت اتنی ہی بجلی بغیر کسی چارجز کے واپس استعمال کی جا سکتی ہے
نیٹ میٹرنگ کے لیے بائی ڈائریکشنل پاور میٹر کو ہائبرڈ یا آن گرڈ انورٹر کے ساتھ باہم جوڑا جاتا ہے اس تھری فیز پاور کنیکشن کو گرین میٹر یا دو طرفہ میٹر بھی کہا جاتا ہے زائد بجلی کو نیشنل گرڈ میں ڈالنے یا واپس استعمال میں لانے کے لیے تھری فیز پاور کنیکشن کا استعمال ہوتا ہے۔
 پاکستان سورج کی روشنی سے مالامال ہے اگر ہم نیٹ میٹرنگ کے بغیر سولر سسٹم لگواتے ہیں تو اضافی پیدا ہونے والی انرجی یا بجلی ضائع ہو جاتی ہے۔
نیٹ میٹرنگ پاکستان میں اب کوئی نئی چیز نہیں ہے نیٹ میٹرنگ سے ہم تجارتی اور گھریلو دونوں سطح پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس سے آپ اضافی بجلی جو آپ واپڈا کو بیچتے ہیں آپ کے اکاؤنٹ میں جمع رہتی ہے یا آپ اس اضافی بجلی کے بدلے واپڈا سے کیش بھی وصول کر سکتے ہیں۔
 واپڈا کو بیچی گئی اضافی بجلی سے آپ سردیوں یا پھر بارشوں کے موسم میں سورج نہ نکلنے کی صورت میں اپنے بل بھی ادا کر سکتے ہیں۔ 
نیپرا نے ستمبر 2015 میں ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے والے سولر انرجی سسٹم کے لیے نیٹ میٹرنگ کے ضوابط وضع کیے۔ پہلی دفعہ نیٹ میٹرنگ ایک میگا واٹ سولر انرجی سسٹم پر فروری 2016 میں پارلیمنٹ ہاؤس میں کی گئی۔اب نیٹ میٹرنگ عام ہوتی جا رہی ہے کاروباری افراد کی طرف سے اسے مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے کیونکہ وہ اس کی مدد سے اپنی بجلی کی لاگت کو 80 فیصد تک کم کر سکتے ہیں اور اپنی اشیاء بنانے کی لاگت کم کر کے اپنے منافع میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔  آلٹرنیٹو انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق 31 اکتوبر 2021 تک 16066 نیٹ میٹرنگ والے سولر انرجی سسٹم لگائے جا چکے ہیں جن کی استعداد 268.69 میگاواٹ ہے۔
 نیٹ میٹرنگ کے فوائد 
 پاکستان میں نیٹ میٹرنگ ایک حقیقت 
سولر انرجی سسٹم کے فوائد کی آگہی بڑھنے سے زیادہ سے زیادہ لوگ سولر سسٹم لگوا رہے ہیں اور پاکستان میں نیٹ میٹرنگ اب ایک حقیقت بن چکی ہے۔ اس سے کاروبار اور گھریلو دونوں سطح پر فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
 کم لاگت اور آسان انسٹالیشن 
نیٹ میٹرنگ والے سولر انرجی سسٹم میں بیک اپ کے لئے مہنگی بیٹری کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ واپڈا کا گرڈ ہی بیک اپ کا کام کر رہا ہوتا ہے۔ دن کے وقت پیدا ہونے والی اضافی بجلی جو آپ واپڈا کو دے رہے ہوتے ہیں رات کو یہی بجلی آپ واپس استعمال کر سکتے ہیں۔
بیٹریز کی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے نیٹ میٹرنگ والا سولر انرجی سسٹم سستا پڑتا ہے۔ نیٹ میٹرنگ والے سسٹم میں بیٹریز والے سسٹم کی نسبت بچت بھی زیادہ ہوتی ہے۔
دوسرا کم کمپوننٹس کی وجہ سے اس کی انسٹالیشن اور مستقبل میں دیکھ بھال بھی آسان ہوتی ہے  
 قدرتی وسائل کا استعمال 
نیٹ میٹرنگ سے لوگوں کو قدرتی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے اس سے ناقابل تجدید وسائل کو بچایا جا سکتا ہے جس سے ہم ماحول کو ماحولیاتی آلودگی سے بھی پاک بنا سکتے ہیں۔ 
 نیشنل گرڈ پر کم دباؤ 
 نیٹ میٹرنگ سے سولر سسٹم نا صرف چھوٹے پیمانے پر بلکے بڑے پیمانے پر بھی عوام کے لیے بہت فائدہ مند ہے اس سے نیشنل گرڈ پر دباؤ کم ہوتا ہے اور بجلی کی ترسیل کا نظام مستحکم رہتا ہے 
 کیا صارفین براہ راست/خود نیٹ میٹرنگ کی درخواست دے سکتے ہیں 
جی نہیں۔ آپ خود درخواست نہیں دے سکتے۔ نیٹ میٹرنگ کے لیے آپ کو AEDB سے تصدیق شدہ سولر کمپنی یا انسٹالر پر انحصار کرنا پڑتا ہے 
 نیٹ میٹرنگ کا مکمل خرچہ 
نیٹ میٹرنگ کا مکمل خرچہ 150,000 تک ہے جس میں لوڈ ایکسٹینشن فیس، ڈاکومنٹس چارجز، ارتھنگ، اور بورنگ جو کہ سولر انرجی سسٹم کے تحفظ کے لئے ضروری ہے، شامل ہیں ۔
 نیٹ میٹرنگ کے لیے کیسے درخواست دی جاتی ہے 
نیٹ میٹرنگ کا طریقہ بہت آسان ہے ہماری ٹیم ہر قدم پر درخواست دینے میں آپ کی مدد کرے گی۔ 
سب سے پہلے مرحلے میں آپ کو نیٹ میٹرنگ کے قواعد و ضوابط کے مطابق سولر سسٹم لگوانے/انسٹال کرنے کی ضرورت ہے
دوسرے مرحلے میں ہم آپ کی طرف سے درخواست تیار کریں گے اور متعلقہ سرکاری ادارے Disco یا k-Electric وغیرہ میں جمع کرائیں گے۔ 
درخواست ملنے کے بعد Disco اس کا ریویو کرتا ہے اور آپ کے گھر میں نصب سولر سسٹم کے نظام کا معائنہ کرے گا۔ مکمل اطمینان کے بعد NOC جاری کر دیا جاتا ہے اس کے بعد اپ کو متعلقہ DISCO کے ساتھ بجلی کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کرنے ہوتے ہیں پھر آپ کا پرانا میٹر اتار کر نیٹ میٹرنگ والا میٹر جسے گرین میٹر بھی کہتے ہیں لگا دیا جاتا ہے۔
 بعض دفعہ سرکاری ادارے کام میں تاخیر کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے نیٹ میٹرنگ کے پورے عمل میں دو سے چھ ماہ لگ جاتے ہیں۔

کیا سولر پینلز رات کو توانائی/بجلی پیدا کرتے ہیں؟

شمسی توانائی کا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ سورج ہروقت نہیں چمکتا۔ یہ شمسی توانائی کو وسیع پیمانے پراپنانے میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہے۔شمسی توانائی کے پلانٹس ابر آلود / بارش کے دنوں اوررات میں سورج کی توانائی تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے۔  نتیجے کے طور پرشمسی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی ان اوقات میں میسرنہیں ہوتی جیسا کہ رات کے وقت جب بجلی کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے۔ سولرپینلز کے فوٹو وولٹک سیلز کو بجلی پیدا کرنے کے لیے سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔

سورج سے حاصل ہونے والی  توانائی  کو رات کے وقت دو طرح سے استعال کر سکتے ہیں ۔سولرپینل سورج سے بجلی پیدا کرنے کے لیے دن بھرکام کرتا ہے۔ نیٹ میٹرنگ اور سولربیٹری اسٹوریج کے ذریعے آپ سورج غرروب ہونے کے بعدبھی شمسی توانائی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید براں محققین نے ایک نیا سولر سیل تیار کیا ہے جورات کے وقت فی مربع میٹر 50 واٹ تک بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ دن کے دوران یہ ایک عام سولر پینل کی پیداوار کا تقریباً ایک چوتھائی ہوتا ہے۔یہ جدید پینلزایک روایتی سولر پینل کے برعکس کام کرتا ہے یہ سیل فوٹووولٹک سیل کے مقابلے میں تھرمو تابکاری کے زریعےاپنے گردونواح میں حرارت پھیلا کر توانائی پیدا کرتےہیں۔ یہ جدید سیل جسے اینٹی سولر سیل کا نام دیا گیا ہے اس تابکاری کو جمع کرتا ہے اوراسے بجلی  میں تبدیل کرتا ہے

نیٹ میٹرنگ:

                نیٹ میٹرنگ اس وقت کام کرتی ہے جب سولر پینل کوبرقی گرڈ سے جوڑا جاتا ہے۔جس سے سولر پینل سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی گرڈ میں چلی جاتی ہےاور یہ سیونگ اکاؤنٹ کی طرح کام کرتی ہے ۔ بدلےمیں الیکٹرک کمپنی آپ کواضافی یونٹس کے برابرمعاوضہ دیتی ہے یا آپ کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کرتی ہے۔ آپ ان انرجی کریڈٹس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ جب سولر پینلز رات کے وقت توانائی/بجلی  پیدا نہیں کر رہےہوتے تو نیٹ میٹرنگ کے زریعےگرڈ کنکشن سے آپ کے گھر کی بجلی بحال رہتی ہے تاہم  نیٹ میٹرینگ ہر جگہ دستیاب نہیں ہوتی۔

سولر بیٹری سٹوریج توانائی کی آزادی فراہم کرتا ہے:

بیٹری اسٹوریج ایک ایسا طریقہ ہے جس سے سولرپینل آپ کے گھر کو رات کے وقت بالواسطہ طور پر بجلی فراہم کر سکتا ہے۔ سولربیٹریاں دن کے وقت سورج کی روشنی کو ذخیرہ کرتی ہیں جس کو آپ رات کے وقت استعمال کر سکتے ہیں۔جب یوٹیلیٹی گرڈ میں تکنیکی خرابیوں اور قدرتی آفات کی وجہ سے سولر پینلزکام نہیں کررہےہوتے تو ہم بیٹری میں جمع شدہ  بجلی کواستعمال کرسکتے ہیں۔ رات کے وقت بجلی کے بیک اپ کے لیے بہترین حل سولر بیٹری اسٹوریج ہے۔

شمسی توانائی مستقبل کا راستہ کیوں ہے؟

سورج توانائی کا ایک بہترین ذریعہ ہے کیونکہ یہ قابل تجدید اور آسانی سے دستیاب ہے۔ شمسی خلیات، جو روشنی کی توانائی کو بجلی میں تبدیل کرتے ہیں، ماضی کے مقابلے میں اس وقت زیادہ سستے ہیں۔ تعمیراتی فرمیں تکنیکی ترقی کے ساتھ موجودہ رہنے کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہیں، جیسا کہ گاہکوں کے لیے شمسی حل تیار کرنا اور ان پر عمل درآمد کرنا۔ تعمیراتی کمپنیاں قابل تجدید توانائی کا استعمال کرکے کم فوسل فیول استعمال کرسکتی ہیں۔ نتیجے کے طور پر، اگر آپ ایک کمپنی چلاتے ہیں، تو شمسی حل پیش کرنے سے آپ کے کاروبار میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے آپ زیادہ گھریلو اور تجارتی املاک کے مالکان کو اپنی طرف راغب کرسکتے ہیں ۔ سولر انرجی کے سستا ہونے کی وجہ سے شمسی توانائی کو مستقبل کا راستہ سمجھا جا رہا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ ایسے طریقے ڈھونڈرہے ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ بچت ہوجس کا واحد حل سولر پینلز سے بجلی بنانا ہے۔ جو کہ روایتی طریقوں سے بننے والی بجلی سے 80 % تک سستی ہے۔

بجلی کی کم  لاگت:

گھریلو شمسی توانائی کا نظام شمسی توانائی کو بجلی میں تبدیل کرتا ہےیہ  ممکنہ طور پر بجلی کے ماہانہ  اخراجات کو ختم کرسکتا ہے۔

 نیٹ میٹرنگ پروگرام:

 ایک نیٹ میٹرنگ سکیم گھر کے مالکان کو اضافی شمسی توانائی فروخت کر کے کریڈٹ حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے ۔ گھر یلو مصارفین  اب بغیر کسی فیس یا منفی بیلنس کے ماہانہ بجلی کی رسیدیں وصول کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، نیٹ میٹرنگ سولر سسٹم میں بیٹری کو بجل  ذخیرہ کرنے کے لیےاستعمال کرنے کی ضرورت کو ختم کرتی ہے۔

 فوسل ایندھن کا  بہترین متبادل

کوئلہ، تیل اور گیس کا استعمال  ماحول کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ شمسی توانائی قدرتی گیس اور کوئلے   فوسل ایندھن کا ایک بہترین متبادل ہے کیونکہ یہ سورج سے آلودگی سے پاک توانائی/  بجلی پیدا کرتی ہے،سولر انرجی سے بجلی بنانا عالمی سطح  پر کاربن کے اخراج اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ شمسی توانائی کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ ہوا میں بہت کم زہریلے مواد خارج کرتی ہے۔ یہ سلفر ڈائی آکسائیڈ، نائٹرس آکسائیڈ، اور دیگر زہریلے مرکبات کو کم کرسکتی ہے جو صحت کے مسائل کا باعث بنتے ہیں۔ شمسی توانائی بجلی حاصل کرنے  کا ایک بڑا ذریعہ ہوسکتی ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ دنیا میں کہیں بھی ہوں، سولر انرجی  کا مستقبل روشن ہےاور اس  میں انسانیت کے لیے بہت سےفوائد ہیں۔

سولر انرجی سسٹم کن اجزاء پر مشتمل ھوتا ھے؟

سولر انرجی سسٹم مندرجہ ذیل اجزاء کا مجموعہ ھوتا ھے۔

                                                                                                        ۔1.سولر پینلز

                                                                                                      ۔2.سولر انورٹرز

                                                                                                                ۔3.بیٹریز

                                                                                     ۔4.سولر سٹينڈ / ماؤنٹنگ سٹرکچر 

                                                                                                         ۔5.ڈی۔سی کیبلز

                                                                                           ۔6.اے۔سی/ڈی۔سی بريکر ز

                

 

۔1. سولر پينلز

سولر پينلز وہ ڈیوائسز ہیں جو سورج کی شعاعوں کو جذب کرکے انہیں بجلی یا حرارت میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال ھوتی ہیں۔

سولر پینل دراصل فوٹو وولٹک سیلز/ خلیات کا مجموعہ ہے، جسے فوٹو وولٹک اثر کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ خلیات شمسی پینل کی سطح پر گرڈ نما پیٹرن میں ترتیب دیے جاتے ہیں۔

۔2. سولر انورٹر

کیونکہ ھمارے گھر کی تمام چيزيں اے۔سی کرنٹ پر چلتی ھيں۔ جبکہ سولر پينلز ڈی۔سی کرنٹ پيدا کرتے ھيں، تو اس ڈی۔سی کرنٹ کو اے۔سی کرنٹ ميں تبديل کرنے کے ليۓ جو ڈيوائيس استعمال ھوتی ھے اس کو انورٹر کہتے ھيں۔

سولر انورٹر کا بنیادی مقصد آپ کے سولر پینلز سے پیدا ہونے والی سولر انرجی کو ڈی۔سی کرنٹ سے اے۔سی کرنٹ ميں تبديل کرنا ھے۔

 

 
 

 

 

۔3. بيٹريز

بيٹری ایک ایسا آلہ ھے جو بعد میں استعمال کے لیے توانائی محفوظ رکھتا ہے. دن کے وقت ان بيٹريز کو فوٹو وولٹک سسٹم سے چارج کیا جاتا ہے۔ ذخیرہ شدہ بجلی غروب آفتاب کے بعد توانائی کی طلب میں اضافے کے دوران، یا بجلی کی بندش کے دوران استعمال ہوتی ہے۔

ياد رھے سولر انرجی سسٹم بيٹريز کے بغير بھی کام کر سکتا ھے،يعنی بيٹريز سولر انرجی سسٹم کا لازمی جزو نھيں ھيں ۔

۔4.سولر سٹينڈ / ماؤنٹنگ سٹرکچر

سولر پینل ماؤنٹنگ سٹرکچرز سے مراد وہ ڈھانچہ ھے جس میں سولر پینلز کو ایک جگہ پر فکس کیا جاتا ہے۔

سولر ماؤنٹنگ سٹرکچرز شمسی توانائی کے نظام کو موثر کام کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

اہم بات یہ ہے کہ یہ ماؤنٹنگ سٹرکچرز سورج کی زیادہ سے زیادہ توانائی کو استعمال میں لانے کے لیے سولر پينلز کو درست جھکاؤ کے زاویے پر رکھتے ہیں

۔5.  ڈی۔سی کيبلز

۔ سولر ڈی۔سی کیبلز خصوصی طور پر فوٹو وولٹک پاور سسٹم کے لیے بنائی جاتی ہیں۔ ایک سولر کیبل سولر پینلز اور فوٹو وولٹک سسٹم کے برقی اجزاء کو آپس میں جوڑتی ہے۔ یہ کیبل ھر قسم کے موسمی حالات کو برداشت کرسکتی ہے. یہ کیبل ماحول دوست ہے۔ جو کہ اپنے استعمال میں اعلیٰ ترین معیار کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

 

۔6. اے۔ سی/ڈی۔ سی بريکر

اے۔ سی/ڈی۔ سی بريکر آپ کے برقی آلات کو براہ راست ڈی. سی کرنٹ سے اوور لوڈنگ اور شارٹ سرکٹ سے محفوظ رکھتے ہیں ۔ یہ سولر انرجی سسٹم کے محفوظ استعمال کے لیے ایک ضروری چیز ہے

سولر انرجی سسٹم میں انورٹر کا کام

سولر انرجی سسٹم میں انورٹر کا کام
سورج قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو دن میں کئی گھنٹے چمکتا ہے اس کی روشنی سے بننے والی بجلی کی مانگ میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے سورج کی روشنی  سے بننے والی بجلی پورے گھر کو مہیا کی جا سکتی ہے یہ ہمارے ماحول کو آلودہ نہیں کرتی۔ سورج سے ہمیں جو بجلی حاصل ہوتی ہے وہ ڈائریکٹ کرنٹ کی صورت میں ہوتی ہے جس کو گھروں اور دکانوں وغیرہ میں استعمال کرنے کے لیے آلٹرنیٹنگ کرنٹ میں تبدیل کرنا پڑتا ہے یہ کام انورٹر سرانجام دیتا ہے۔ انورٹر کے ذریعے ڈائریکٹ کرنٹ کو آلٹرنیٹنگ کرنٹ میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ سولر پینلز سورج کی روشنی کو جذب کرتے ہیں اور اس سے ڈائریکٹ کرنٹ پیدا کرتے ہیں ۔ انورٹر ڈائریکٹ کرنٹ کو آلٹرنیٹنگ کرنٹ میں تبدیل کرنے کے علاوہ سولر انرجی سسٹم کی کارکردگی کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرتا ہے سولر انورٹر پورے سسٹم کا ایک اہم حصہ ہے
 ڈائریکٹ کرنٹ کو آلٹرنیٹنگ کرنٹ میں تبدیل کرنا
انورٹر کا بنیادی کام سولر پینل سے پیدا ہونے والی ڈائریکٹ کرنٹ کو آلٹرنیٹنگ کرنٹ میں تبدیل کرنا ہے جو گھروں اور کاروباری اداروں میں استعمال ہوتی ہے اور ہائبرڈ یا گرڈ ٹائڈ انورٹرز زائد بجلی کو نیٹ میٹرنگ کے ذریعے گرڈ میں منتقل کرنے کا کام بھی کرتے ہیں
 بجلی کی پیداوار کے متعلق رپورٹ
 آپ سولر انورٹر سے یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ سولر پینل سے کتنی بجلی بن رہی ہے۔ انورٹر کے ذریعے سولر انرجی سسٹم میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔  
 محفوظ نظام کو یقینی بنانا
انورٹرز مختلف حصوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں کچھ حفاظتی خصوصیات موجود ہوتی ہیں اگر بجلی کے نظام میں کوئی مسلئہ درپیش ہو تو فوٹو وولٹک سسٹم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ خود بہ خود بند ہو جاتا ہے

سولر انجینئر کے لئے ملازمت کا موقعہ

سولر انجینئر کے لئے ملازمت کا موقعہ 

ناول خاں سولر انرجی سلوشنز کمپنی کو ایک سولر انجینئر کی ضرورت ہے جو الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر، بی ۔ایس، یا ماسٹر ڈگری ہولڈر کے ساتھ ساتھ سولر سسٹم کی ڈیزائننگ اور انسٹالیشن میں کم ازکم پانچ سال کا تجربہ رکھتا ہو ۔

شرائط و اہلیت پر پورا اترنے والے امیدوار اپنیCV مؤرخہ 30 جون 2022 تک info@nksolarenergy.com پر ای۔میل کریں۔
جاب لوکیشن : سیالکوٹ آفس
Whatsapp/Call:
0300 111 5773
Facebook:
https://www.fb.com/NKSolarEnergySolutions
Instagram:
https://www.instagram.com/NKSolarEnergySolutions
Twitter:
https://www.Twitter.com/NKSolarEnergy
Linkedin:
https://www.linkedin.com/company//NKSolarEnergySolutions
Youtube:
https://www.youtube.com/channel/UCOQCAx_yaF6NbA6hdAPPeTw                                                  #jobs #hiring #jobopportunities #Solarprojects #Solarpanel

آئی ایم ایف کے مطابق اگر کوئلے کی جگہ رینیوایبل انرجی استعمال کی جائے تو اس صدی کے آخر تک بین الاقوامی طور پر 78 ٹریلین ڈالر کی بچت ممکن ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق اگر کوئلے کی جگہ رینیوایبل انرجی استعمال کی جائے تو اس صدی کے آخر تک بین الاقوامی طور پر 78 ٹریلین ڈالر کی بچت ممکن ہے۔
یہ سٹڈی ایک دفعہ پھر ثابت کرتی ہے کہ رینیوایبل انرجی کوئلہ سے حاصل ہونے والی انرجی سے سستی ہے۔                        Whatsapp/Call:
0300 111 5773
Website:
https://www.nksolarenergy.com
Facebook:
https://www.fb.com/NKSolarEnergySolutions
Instagram:
https://www.instagram.com/NKSolarEnergySolutions
Twitter:
https://www.Twitter.com/NKSolarEnergy
Linkedin:
https://www.linkedin.com/company//NKSolarEnergySolutions
Youtube:
https://www.youtube.com/channel/UCOQCAx_yaF6NbA6hdAPPeTw                                                                              #Renewableenergy
#Sustainability #Climatechange #Solarpanel 
#Coal

سولر سسٹم سے مسلسل مہنگی ہوتی بجلی کے بلوں سے 30 سال کے لیے نجات پائیں۔

سولر سسٹم سے مسلسل مہنگی ہوتی بجلی کے بلوں سے 30 سال کے لیے نجات پائیں۔