پاکستان میں 1 کلو واٹ سولر سسٹم کی پرائس
پاکستان میں 1 کلو واٹ سولر سسٹم کی پرائس
اس آرٹیکل میں ہم ایک کلو واٹ سولر سسٹم کی خصوصیات کو تفصیل سے بیان کریں گے
ایک کلو واٹ سولر سسٹم ان گھروں کے لیے کافی ہوتا ہے جو ماہانہ بجلی کے ایک سو تک یونٹس استعمال کرتے ہیں
نیچے ایک کلو واٹ سسٹم کے بارے ميں کسٹمرز کی طرف سے عام طور پر پوچھے گئے سوالات اور ان کے جوابات دیئے گئے ہیں
ایک کلو واٹ اور ایک کے وی اے سولر سسٹم میں کیا فرق ہے؟
ایک کلو واٹ سولر سسٹم اور ایک کے وی اے سولر سسٹم میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ایک کلو واٹ سسٹم میں ایک ہزار واٹ ہوتے ہیں اور ایک کےوی اے میں آٹھ سو واٹ ہوتے ہیں۔ نتیجتاً ایک کےوی اے میں سولر پینلز کی تعداد بھی ایک کلو واٹ سسٹم سے کم ہو گی۔ سولر انورٹر بھی کم کپیسٹی کا ہو گا اور ایک کےوی اے کے سولر سسٹم پر ایک کلو واٹ کے مقابلے میں لوڈ بھی کم چلے گا۔
مختلف سولر کمپنیوں کی پرائسز کا موازنہ کرتے وقت کلو واٹ اور کے وی اے کا فرق ذہن میں رکھیں۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ سولر کمپنی سے سولر سسٹم کی پرائس کلو واٹ کے مطابق لیں اور کے وی اے میں سولر سسٹم کی پرائس نہ لیں۔
ایک کلو واٹ سسٹم میں کتنے واٹ ہوتے ہیں؟
ایک کلو واٹ سسٹم میں 1000 واٹ ہوں گے۔ لیکن جیسا کہ فی الحال ہم ایک کلو واٹ سولر سسٹم میں 540 واٹ کے 2 سولر پینلز استعمال کر رہے ہیں، جو کہ مجموعی طور پر 1,080 (540×2) واٹ بنتے ہیں، لہذا آپ کو ہمارے ایک کلو واٹ سسٹم کے ساتھ 1000 واٹ سے 80 واٹ زائد ملتے ہیں۔
ہم ایک کلو واٹ سسٹم پر کتنا لوڈ چلا سکتے ہیں؟
سولر سسٹم میں ایفیشینسی لاسز کو مدنظر رکھتے ہوئے جو کہ 20 فیصد تک ہو سکتے آپ 1 کلو واٹ کے سولر سسٹم پر مجموعی طور پر 1,000 سے کم واٹ کا ہی لوڈ چلا سکیں گے۔
آپ ایک کلو واٹ سولر سسٹم پر تین پنکھے ، چار ایل ای ڈی لائٹس ، ایک واٹر کولر چلا سکتے ہیں۔ لیکن ایک وقت میں آپ یہ سارا لوڈ نہیں چلا سکتے ہیں۔
ایک کلو واٹ سولر سسٹم دن میں اور مہینے میں بجلی کے کتنے یونٹ بناتا ہے؟
ایک کلو واٹ سولر سسٹم دن میں بجلی کے چار یونٹ (4 کلو واٹ ہاور) بناتا ہے اور مہینے میں 120 یونٹ بنا سکتا ہے
موسمی اثرات اور سولر سسٹم پاور لاسز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں 1 کلو واٹ سولر سسٹم مہینے میں اوسطا کم از کم ایک سو یونٹ بنائے گا۔
ایک کلو واٹ سولر سسٹم کے لیے کتنی جگہ درکار ہو گی؟
انویریکس کے 540 واٹ کے سولر پینل کی لمبائی 7.4 فٹ اور چوڑائی 3.72 فٹ ہے ۔ پینل کی صفائی کے لئے جگہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کلو واٹ سولر سسٹم انسٹال کرنے کے لیے تقریباً 80 سکوائر فٹ کی چھت کافی ہوتی ہے اگر ہم سکوائر میٹر کی بات کریں تو ایک کلو واٹ سولر سسٹم انسٹال کرنے کے لیے 9 سکوائر میٹر کا رقبہ کافی ہو گا۔
ہم ایک کلو واٹ سولر سسٹم میں کونسی کمپنی کے پینل استعمال کرتے ہیں؟
ہم اچھی کوالٹی کے سولر پینلز استعمال کرتے ہیں اور بہترین ساکھ کی حامل سولر کمپنیوں کے ہی پینل استعمال کرتے ہیں۔ جیسا کہ لونگی سولر پینل، ٹرینا سولر پینل، جنکو سولر پینل، جے اے سولر پینل، انویریکس سولر پینل وغیرہ وغیرہ۔
ہم ایک کلو واٹ سولر سسٹم میں کس کمپنی کا انورٹر استعمال کرتے ہیں؟
ہم ایک کلو واٹ سسٹم میں انویریکس سولر انورٹر، سولر میکس سولر انورٹر، یا ٹیسلا سولر انورٹر کا استعمال کرتے ہیں۔
ایک کلو واٹ سسٹم میں کتنی سولر بیٹریاں شامل ہیں؟
ایک کلو واٹ سولر سسٹم میں 80 ایمپیئر ہاور کی ایک لیڈ ایسڈ بیٹری شامل ہے۔ ہم ایکسائڈ 80 ایمپیئر لیڈ ایسڈ بیٹری یا اوساکا 80 ایمپیئر لیڈ ایسڈ سولر بیٹری کا استعمال کرتے ہیں۔
سولر پینل انسٹال کرنے کے لیے سب سے اچھی جگہ کون سی ہے؟
سولر پینل ایسی جگہ پر ہونے چاہئیں جہاں سارا دن سورج کی شعاعوں کا رخ پینل پر ہو اور وہ بہتر جگہ آپکے گھر کی چھت ہے۔
سولر انورٹر کے لیے بہترین جگہ کون سی ہے؟
سولر انورٹر کو ایسی جگہ پر رکھیں جہاں سورج کی شعاعیں سیدھی نہ پڑ رہی ہوں نہ ہی نمی ہو لیکن ہوادار جگہ ہو۔ کوئی بھی ایسی چیز جس سے آگ لگنے کا خطرہ ہو اسے انورٹر سے دور رکھیں۔
ایک کلو واٹ سسٹم میں کیا کیا شامل ہو گا؟
ایک کلو واٹ ہائبرڈ سولر سسٹم میں 540 واٹ کے 2 سولر پینل، ایک 1 کلو واٹ کا سولر انورٹر، اسی ایمپیئر ہاور کی ایک سولر بیٹری، سولر مونٹنگ سٹرکچر، اے سے اور ڈسی تاریں اور مکمل سولر انسٹالیشن شامل ہو گی۔
ایک کلو واٹ ہائبرڈ سولر سسٹم کی قیمت کیا ہے؟
ایک کلو واٹ ہائبرڈ سولر سسٹم کی بیٹری کے ساتھ قیمت 222,000 روپے ہے۔
کیا ایک کلو واٹ سولر سسٹم پر نیٹ میٹرنگ ہو سکتی ہے؟
جی نہیں۔ نیٹ میٹرنگ صرف 3 کلو واٹ یا 3 کلو واٹ سے بڑے سولر سسٹم پر ہی ممکن ہے۔
انتباہ: قیمتیں روپیہ اور ڈالر ایکسچینج ریٹ294.92 مورخہ17-Aug-2023 کے مطابق ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے مطابق پرائسز تبدیل ہو جائیں گی۔
ہمارے دفاتر کی لوکیش اور ہماری پروڈکٹس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے رابطہ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واٹس ایپ / موبائل
+92 300 111 5773 / +92 326 790 9004
ٹیلیفون
+92 52 357 1268
ای میل
info@nksolarenergy.com